سری نگر، 10؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں وکشمیر میں کلگام ضلع کے حسن پورہ علاقے میں سلامتی دستوں نے مڈبھیڑ میں دو ملی ٹنٹوں کو مار گرایا ہے۔ پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے کل رات ان دونوں ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ کس دہشت گردانہ تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں نے حسن پورہ گاؤں کو اتوار کی شام کو سیل کر دیا تھا۔ پولیس نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’کلگام مڈبھیڑ اپڈیٹ، دو نامعلوم ملی ٹنٹ مارے گئے۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت اور تعلق کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ہتھیار اور گولہ بارود سمیت قابل اعتراض اشیا برآمد ہوئی ہیں۔‘‘